کمپیوٹرائزڈ پاسپوٹ کے لیئے ضروری کاغذات:

اھم نوٹ:کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ بنوانے کے پیشگی وقت اپوائنٹمنٹ حاصل کرنا لازمی ھے-  

اٹھارہ سال سے زائد عمر افراد کے لیئے:

1۔ کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ بنوانے کے لیئے امیدوار کا خود آنا لازمی ھے

2۔ امید وار کے پاس درج ذیل میں سے کوئی ایک شناختی کارڈ اصل اور فوٹو کاپی لازمی ھو۔

ا۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ(اردو والا)    یا

ب- اوورسیز شناختی کارڈ(انگلش والا)  یا

ج- سمارٹ شناختی کارڈ

3۔ پاسپورٹ (مینول یا کمپیوٹرائزڈ) اصل اور فوٹو کاپی

4۔ اٹالین کاغذات (سوجورنو ) اگر دستیاب ھو

نوٹ: شادی شدہ خواتین کے لیئے لازمی ھے کہ انہوں نے اپنے کمپیوٹرائزڈ شناختی میں اپنے خاوند کے ساتھ اندراج کروا لیا ھو- بصورت دیگر انہیں پہلے نادرا میں اپنی ازدواجی حیثیت میں ترمیم کروانا ھوگی

اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کے لیئے:

1۔ کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ بنوانے کے لیئے امیدوار کا خود اور والدین میں سے کسی ایک کا موجود ھونا لازمی ھے-

2۔امیدوار کے پاس درج ذیل میں سے کوئی ایک ڈاکومنٹ لازمی ھو-

ا۔ نادرا کا کمپیوٹرائزڈ بے فارم     یا

ب- کمپیوٹرائزڈ اوورسیزشناختی کارڈ یا

ج- سمارٹ کارڈ

3۔  پاکستانی پاسپورٹ(مینول یا کمپیوٹرائزڈ) اصل اور فوٹو کاپی

4- والدین کے پاکستانی پاسپورٹ کی فوٹو کاپی

5- بچے کا پیدائشی سرٹیفیکیٹ جس پر والد اور والدہ دونوں کا نام ھو، اصل اور فوٹوکاپی